spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

اطالوی وزیر اعظم AI سے بنی اپنی نازیبا تصاویر وائرل ہونے سے پریشان، اہم بیان دے دیا

(6 مئی 2026): مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے بنی اپنی نازیبا تصاویر وائرل ہونے سے پریشان اطالوی وزیر اعظم جورجیا میلونی نے اہم بیان جاری کر دیا۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق جورجیا میلونی نے بتایا کہ اے آئی سے تیار کردہ ان کی جعلی نازیبا تصاویر تصاویر انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہیں۔

اطالوی وزیر اعظم نے خبردار کیا کہ ایسی غلط تصاویر عوام کو دھوکہ دے سکتی ہیں اور ان لوگوں کو نشانہ بنا سکتی ہیں جو اپنا دفاع کرنے کی سکت نہیں رکھتے۔

یہ بھی پڑھیں: جورجیا میلونی پوپ سے متعلق ٹرمپ کے بیان پر سیخ پا

جورجیا میلونی نے کہا کہ کئی ایسی تصاویر بنائی گئی ہیں جنہیں سیاسی مخالفین نے اصلی بنا کر پیش کیا ہے، اس واقعے سے ظاہر ہوتا ہے کہ اب لوگوں پر حملے کرنے اور جھوٹ پھیلانے کیلیے کسی بھی حربے کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

’اصل نکتہ میری ذات سے بالاتر ہے۔ ڈیپ فیکس ایک خطرناک ہتھیار ہیں کیونکہ یہ کسی کو بھی دھوکا دینے، ورغلانے اور نقصان پہنچانے کیلیے استعمال ہو سکتے ہیں۔ میں اپنا دفاع کر سکتی ہوں لیکن بہت سے دوسرے لوگ ایسا نہیں کر پاتے۔‘

انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ آن لائن مواد کو سچ سمجھنے یا شیئر کرنے سے پہلے اس کی اصلیت کی جانچ ضرور کریں، ایک اصول ہمیشہ لاگو ہونا چاہیے کہ پہلے تصدیق کریں اور شیئر کرنے سے پہلے سوچیں۔

spot_imgspot_img