spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

بھارت میں کام کے دوران کیا مشکلات پیش آئیں؟ عمران عباس نے بتا دیا

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے بھارت کے کام کے دوران پیش آنے والی مشکلات سے متعلق انکشاف کردیا۔

حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار عمران عباس نے کہا کہ مجھے بھارت میں اردو کے تلفظ میں فرق کے باعث کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے بتایا کہ بھارتی اداکار اردو کے حرف ’خ‘ کو مختلف انداز میں بولتے یہں جبکہ وہ لفظ ’کے‘ کی جگہ ’کی‘ بولتے ہیں جو ہندی کے اثر کی وجہ سے ہے۔

یہ پڑھیں: عمران عباس مرحوم والدہ کے لیے لکھی نظم سناتے ہوئے جذباتی ہوگئے

عمران عباس نے کہا کہ جب میں نے ’جانثار‘ میں بپاشا باسو کے ساتھ کام کیا تو مجھ سے کہا گیا کہ میں ’کے‘ کے بجائے ’کی‘ بولوں لیکن میں نے اپنا اصل تلفظ برقرار رکھا جس پر بحث بھی ہوئی۔

اداکار نے بتایا کہ فلم اے دل ہے مشکل کی شوٹنگ کے دوران بھی مجھے اسی نوعیت کے مسائل کا سامنا رہا، جہاں انوشکا شرما کے ساتھ کام کرتے ہوئے بعض الفاظ کے تلفظ میں اختلاف سامنے آیا۔

انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ لفظ بیوقوف کو میں بیوقوف ادا کرتا تھا جبکہ بھارتی فنکار اسے بیوخوف کہتے تھے۔

spot_imgspot_img