spot_img

ذات صلة

جمع

شارع فیصل پر کار اور موٹر سائیکل کے لیے نئی اسپیڈ لمٹ مقرر

کراچی (02 مئی 2026): کراچی میں ٹریفک کی روانی...

انٹرن شپ کے خواہشمند طلبہ کیلئے سنہری موقع

لاہور : محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے طلبہ...

بچوں کا ب فارم بنوانا نہایت آسان

لاہور : چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (سی آر سی) جسے...

شارع فیصل پر کار اور موٹر سائیکل کے لیے نئی اسپیڈ لمٹ مقرر

کراچی (02 مئی 2026): کراچی میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے شارع فیصل پر نئی اسپیڈ لمٹ نافذ کر دی گئی ہے۔

ڈی آئی جی پی ٹریفک آفس کراچی سے جاری ہونے والے نظرِ ثانی شدہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہیوی ٹرانسپورٹ کے لیے رفتار 30 کلو میٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کاروں اور موٹر سائیکلوں کے لیے رفتار 70 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ مقررہ رفتار کی پابندی کریں تاکہ حادثات سے محفوظ رہیں اور جرمانوں سے بھی بچ سکیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں کراچی میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے اہم سڑکوں پر حد رفتار مقرر کی گئی تھی، شاہراہ فیصل پر ہلکی گاڑیوں (کار/جیپ) کے لیے حد رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ جب کہ ہیوی ٹریفک (بس/ٹرک) کے لیے رفتار کی حد 30 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر تھی۔ جب کہ موٹر سائیکل کے لیے بھی 60 کلو میٹر کی حد مقرر کی گئی تھی۔

spot_imgspot_img