spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

سعودی عرب : قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا اعلان

ریاض : سعودی عرب کی حکومت نے بغیر اجازت حج کرنے والے تمام افراد کیخلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ملک بدری سمیت دیگر سزائیں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 بغیر اجازت (پرمٹ) حج کرنے کی کوشش کرنے والے غیرملکیوں اور مقامی افراد کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانے اور دیگر سخت سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

حکام کے مطابق کوئی بھی شخص اگر بغیر اجازت نامے کے حج ادا کرتے ہوئے پایا گیا تو اس پر 20 ہزار سعودی ریال تک جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے، اس کے علاوہ غیر ملکی افراد کو جرمانے کے ساتھ ملک بدر بھی کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ ایسے افراد پر مستقبل میں مملکت میں داخلے پر پابندی بھی عائد کی جا سکتی ہے، جو بعض کیسز میں 10 سال تک بھی ہوسکتی ہے۔

سعودی عرب حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات حج کے انتظامات کو منظم، محفوظ اور مؤثر بنانے کے لیے کیے گئے ہیں تاکہ عازمین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

سعودی قوانین کے تحت حج کے لیے باقاعدہ پرمٹ حاصل کرنا لازمی ہے، اور اس کے بغیر حج کی ادائیگی یا اس کی کوشش قانوناً ممنوع ہے۔

متعلقہ اداروں نے واضح کیا ہے کہ حج کے دوران رش، سکیورٹی اور سہولیات کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ان قوانین پر سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

عہدیداران کا کہنا ہے کہ حکومتی ہدایات کی پابندی کرنا ضروری ہے، کیونکہ بغیر اجازت حج کی کوشش نہ صرف قانونی خلاف ورزی ہے بلکہ اس سے دیگر عازمین کی جان و سلامتی کو بھی خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

حکام نے تمام عازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ حج کے لیے مقررہ طریقہ کار پر عمل کریں اور صرف مستند اجازت نامہ حاصل کرنے کے بعد ہی اس مقدس فریضے کی ادائیگی کے لیے روانہ ہوں۔

حج عازمین کے لیے بڑی خبر، سعودی عرب کی جانب سے عمر کی نئی پابندی نافذ

spot_imgspot_img