بھارتی کرکٹ بورڈ نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔
ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں ہرمن پریت کور بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گی جبکہ اسمرتی مندھانا نائب کپتان کی ذمہ داریاں انجام دیں گی۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز 12 جون سے انگلینڈ میں ہوگا جبکہ فائنل 5 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
بھارتی ٹیم کی فاسٹ بولر کاشوی گوتم اور آل راؤنڈر امنجوت کور انجری کی وجہ سے اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔
The BCCI has announced the 15-member Indian women’s squad for the T20 World Cup 2026. The team is set to kick off their campaign on June 14 against Pakistan.#BCCI #T20WorldCup2026 #harmanpreetKaur pic.twitter.com/pLeDIizaHt
— CricTracker (@Cricketracker) May 2, 2026
کپتان ہرمن پریت کور نے کہا کہ ٹیم کے پاس رینوکا ٹھاکر، کرانتی گوڑ، اروندھتی ریڈی اور نندنی شرما کی صورت میں 4 بہترین فاسٹ بولر موجود ہیں لیکن امنجوت کی کمی محسوس ہوگی۔
واضح رہے کہ ’ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026‘میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ بھارت کو آسٹریلیا، بنگلہ دیش، پاکستان، نیدرلینڈز اور جنوبی افریقہ کے ساتھ ’گروپ اے‘ میں رکھا گیا ہے۔
بھارتی ٹیم اپنا پہلا میچ 14 جون کو پاکستان کے خلاف کھیلے گی۔ انگلینڈ، آئرلینڈ، نیوزی لینڈ، اسکاٹ لینڈ، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کو ’گروپ بی‘ میں شامل کیا گیا ہے۔
ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی اسکواڈ میں ہرمن پریت کور (کپتان) ہیں دیگر کھلاڑیوں میں اسمرتی مندھانا (نائب کپتان)، شیفالی ورما، جیمیما روڈرگز، بھارتی پھلمالی، دیپتی شرما، رچا گھوش (وکٹ کیپر)، شری چرنی، یاستیکا بھاٹیا (وکٹ کیپر)، نندنی شرما، اروندھتی ریڈی، رینوکا ٹھاکر، کرانتی گوڑ، شرینکا پاٹل، رادھا یادیو شامل ہیں۔



