spot_img

ذات صلة

جمع

اچانک پڑٖنے والے پراسرار گڑھے، کیا خلائی مخلوق زمین پر آگئی؟

استنبول : ترکی میں حالیہ برسوں میں زمین دھنسنے...

برطانوی کنگ چارلس سوم کا امریکی کانگریس سے خطاب

واشنگٹن : برطانیہ کے کنگ چارلس نے کہا ہے...

امریکا نے ایران کے مزید درجنوں اداروں اور افراد پر پابندی عائد کردی

واشنگٹن : امریکا نے ایران کی مبینہ معاونت کرنے...

نیوزی لینڈ نے ہنرمند غیرملکیوں کو خوشخبری سنادی

کراچی : نیوزی لینڈ نے غیرملکی ہنر مندوں کیلیے...

کراچی میں اسکول کی سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہونے والی لڑکی دم توڑ گئی

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن گبول کالونی میں اسکول کی سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہونے والی لڑکی دم توڑ گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے والدین پہلے تھانے گئے لیکن قانونی کارروائی سے انکار کیا تھا، اسکول انتظامیہ اور والدین کے درمیان باہمی طور پر معاملہ حل ہوگیا تھا لیکن انتقال کے بعد والدین اب اسکول انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی چاہتے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اہلخانہ نے تیسری منزل سے گرنے کا بیان دیا تھا، پرنسپل نے علاج کے لیے مالی مدد کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن بعد میں مکر گیا تھا۔

پولیس کے مطابق نویں جماعت کی طالبہ تین سال سے اسی اسکول میں پڑھ رہی تھی۔

اسکول پرنسپل کا کہنا ہے کہ بچی چھت کی سیڑھیوں سے گری جس کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا، واضح رہے کہ 21 اپریل کو بچی کے سیڑھیوں سے گرنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

spot_imgspot_img