spot_img

ذات صلة

جمع

کیا آج اسلام آباد ہائیکورٹ کھلی رہے گی؟

اسلام آباد (21 اپریل 2026): اسلام آباد ہائیکورٹ کھلی...

کراچی : مسلح افراد نے سڑک پربیوی کے سامنے ڈاکٹر کو قتل کردیا

کراچی : شارع فیصل میٹرو پول کے قریب فائرنگ...

موٹاپا اور ذیابیطس کی بنیادی وجوہات کیا ہیں؟ حیران کن انکشافات

کراچی : پاکستان میں موٹاپا اور ذیابیطس کے امراض...

موٹاپا اور ذیابیطس کی بنیادی وجوہات کیا ہیں؟ حیران کن انکشافات

کراچی : پاکستان میں موٹاپا اور ذیابیطس کے امراض خطرناک حد تک بڑھ رہے ہیں، ہماری خوراک اور طرزِ زندگی بیماریوں کی بری وجوہات میں سے ہیں۔،

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں نوونورڈسک پاکستان کے جی ایم راشد رفیق بٹ نے بتایا کہ ملک میں تقریباً ہر ماہ شوگر کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ موٹاپا بھی خطرناک حد تک بڑھ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موٹاپا صرف وزن بڑھنے کا نام نہیں بلکہ یہ ایک بیماری ہے جو دل، روزمرہ زندگی اور مجموعی صحت پر منفی اثر ڈالتی ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ اگر کسی شخص کا بی ایم آئی (باڈی ماس انڈیکس) 25 سے زیادہ ہوجائے تو اسے سنجیدگی سے لینا چاہیے کیونکہ یہ موٹاپے کی طرف اشارہ ہے، عالمی سطح پر موٹاپے کو ایک بیماری تسلیم کیا جاچکا ہے۔

راشد رفیق بٹ نے بتایا کہ موٹاپا صرف زیادہ کھانے سے نہیں بلکہ خراب طرزِ زندگی، غیر متوازن خوراک، دیر سے کھانا اور جسمانی سرگرمی کی کمی کی وجہ سے بھی ہوتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اکثر لوگ ناشتہ نہیں کرتے جبکہ رات کا کھانا زیادہ کھاتے ہیں، جو صحت کے لیے نقصان دہ ہے، اس کے برعکس ناشتہ بھرپور ہونا چاہیے تاکہ دن بھر توانائی ملے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تازہ اور موسمی غذائیں کھانا، کم مقدار میں کھانا اور کچھ بھوک باقی رکھنا صحت کے لیے بہتر ہے، لوگ اپنی خوراک اور عادات پر خصوصی توجہ دیں۔

spot_imgspot_img