spot_img

ذات صلة

جمع

کیا آج اسلام آباد ہائیکورٹ کھلی رہے گی؟

اسلام آباد (21 اپریل 2026): اسلام آباد ہائیکورٹ کھلی...

کراچی : مسلح افراد نے سڑک پربیوی کے سامنے ڈاکٹر کو قتل کردیا

کراچی : شارع فیصل میٹرو پول کے قریب فائرنگ...

موٹاپا اور ذیابیطس کی بنیادی وجوہات کیا ہیں؟ حیران کن انکشافات

کراچی : پاکستان میں موٹاپا اور ذیابیطس کے امراض...

امریکا سے مذاکرات : ایرانی وفد آج منگل کی شام اسلام آباد پہنچے گا، ذرائع

اسلام آباد (21 اپریل 2026): امریکا سے مذاکرات کے لیے ایران کا اعلیٰ سطح وفد منگل کی شام اسلام آباد پہنچے گا، وفد کی سربراہی اسپیکر پارلیمنٹ باقر قالیباف کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وفد امریکا سے مذاکرات کے لیے منگل کی شام اسلام آباد پہنچے گا، اس سلسلے میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب امریکی نیوز چینل سی این این نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس مذاکرات کیلئے منگل کو واشنگٹن سے پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے۔

سی این این کے مطابق امریکا اور ایران کے مذاکرات اسلام آباد میں بدھ کو ہوں گے، پاکستان کی جانب سے “اسلام آباد معاہدہ” ممکن بنانے کی ہرممکن کوششیں کی جارہی ہیں، ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار نے ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

ایرانی وفد اسلام آباد

حکومت پاکستان نے ایران امریکا مذاکرات کا انعقاد یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے، محسن نقوی سے ملاقات میں امریکی اور ایرانی سفیروں نے پاکستان کے تعمیری کردار کی پذیرائی کی۔

مزید پڑھیں : ایران کسی دباؤ میں نہیں آئے گا، مسعود پزشکیان

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا پر تاریخی عدم اعتماد اب بھی برقرار ہے وعدوں کا احترام بامعنی بات چیت کی بنیاد ہے۔

ایرانی صدرپزشکیان نے واضح طور پر کہا ہے کہ مذاکرات میں ایران کسی دباؤ میں نہیں آئے گا، امریکی حکام کے متضاد بیانات سے مذاکرات متاثر ہوسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں لیکن قومی وقار پر سمجھوتہ قبول نہیں ہوگا، ایرانی عوام کسی کے جبر کے آگے نہیں جھکیں گے۔

spot_imgspot_img