ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ضبط شدہ چاندی کو تبدیل کرنے کے واقعہ میں ملوث کسٹمز کے مزید افسران کو معطل کردیا گیا۔
ایف بی آر کے مطابق معطل کئے جانے والے افسران میں ایک کلکٹر, ایک ڈپٹی کلکٹر، ایک اسسٹنٹ کلکٹر اور تین دیگر گریڈ سولہ کے افسران شامل ہیں۔
اس جرم میں ملوث دیگر افرادکو بھی انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
آزادانہ تحقیقات کو یقینی بنانے کے لیے تین نئے افسران کو کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ میں تعینات کر دیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کرتا ہے کسی بھی عہدے سے قطع نظر، بدعنوانی میں ملوث ہر افسر/اہلکار کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔



