spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

اسرائیل اب بھی ایران کیساتھ حالتِ جنگ میں ہے، نیتن یاہو

(20 اپریل 2026): اسرائیلی وزیر اعطم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور امریکا ایران کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ارجنٹائن کے صدر خاویر ملی کے دورہ اسرائیل کے موقع پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل امریکا کے ساتھ مل کر ایران کی آمریت کے خلاف کھڑا ہے جو دنیا میں دہشت پھیلاتا ہے، ہمیں تباہ کرنا چاہتا ہے اور امریکا سمیت موجودہ مغربی تہذیب کو مٹانے کے درپے ہے۔

نتین یاہو نے مزید کہا کہ ہم نے بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں لیکن ابھی یہ سلسلہ ختم نہیں ہوا، ہم حالت جنگ میں ہیں اور کسی بھی لمحے نئی صورتحال سامنے آ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل عالمی سطح پر تنہا ہونے لگا

14 اپریل کو اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اپنے ایک بیان میں دھمکی دی تھی کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی بہت جلد ختم ہو سکتی ہے، خاص طور پر امریکا اور ایران کے درمیان ناکام مذاکرات کے بعد اس کا بہت جلد خاتمہ ہو سکتا ہے۔

کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا تھا کہ اسرائیل ایران کی بندرگاہوں پر مجوزہ امریکی ناکہ بندی کی حمایت کرتا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ان کی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے بات چیت ہوئی جنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایک اہم ہدف ایران سے تمام افزودہ جوہری مواد کا خاتمہ اور یورینیم کی افزودگی کو روکنا ہے۔

spot_imgspot_img