spot_img

ذات صلة

جمع

ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی اہم ملاقات

تہران (17 اپریل 2026): ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور...

بشریٰ بی بی کی آنکھ کی سرجری مکمل، ذرائع

راولپنڈی (17 اپریل 2026): اڈیالہ جیل میں قید سابق...

کراچی آکر لاہور والی کارکردگی نہیں دکھا سکے، معین علی

پی ایس ایل 11 میں کراچی کنگز کے قائمقام...

صبا قمر سے پہلی ملاقات نے رُلا دیا تھا، کرن اشفاق

اداکارہ کرن اشفاق نے انکشاف کیا ہے کہ صبا...

کراچی آکر لاہور والی کارکردگی نہیں دکھا سکے، معین علی

پی ایس ایل 11 میں کراچی کنگز کے قائمقام کپتان معین علی کا کہنا ہے کہ کراچی آکر لاہور والی کارکردگی نہیں دکھا سکے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ سے شکست کے بعد کراچی کنگز کے آل راؤنڈر معین علی نے کہا کہ بلے بازوں کو ذمہ داری دکھانا ہوگی، ڈیوڈ وارنر پہلے سے بہتر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے ڈیوڈ وارنر اگلے میچ میں دستیاب ہوں گے۔

سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ لیفٹ اور رائٹ کمبی نیشن کی وجہ سے آج اپنی بیٹنگ پوزیشن تبدیل کی۔

یہ پڑھیں: ہم ہر شعبے میں اچھی کرکٹ نہیں کھیل سکے۔ سلمان علی آغا

ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر شعبے میں اچھی کرکٹ نہیں کھیل سکے ہم تین میچز جیتے اور تین ہار چکے ہیں، ابھی چار میچز باقی ہیں ایک اور جیت ایونٹ میں ہمارا بھرپور کم بیک کرائے گی۔

آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ پاور پلے میں ہم مطلوبہ مومینٹم حاصل نہیں کر سکے میرے خیال میں ہمیں اس پچ پر 170 رنز تک اسکور کرنا چاہیے تھا ہم اپنے بنائے گئے پلان پر پورا نہیں اتر سکے، پاور پلے میں وکٹیں حاصل کر لیتے تو میچ کا نتیجہ بدلا جا سکتا تھا۔

سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل سے براہِ راست قومی ٹیم میں شمولیت درست نہیں، کھلاڑیوں کو پی ایس ایل کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی پرفارم کرنا چاہیے۔

spot_imgspot_img