spot_img

ذات صلة

جمع

ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی اہم ملاقات

تہران (17 اپریل 2026): ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور...

بشریٰ بی بی کی آنکھ کی سرجری مکمل، ذرائع

راولپنڈی (17 اپریل 2026): اڈیالہ جیل میں قید سابق...

کراچی آکر لاہور والی کارکردگی نہیں دکھا سکے، معین علی

پی ایس ایل 11 میں کراچی کنگز کے قائمقام...

صبا قمر سے پہلی ملاقات نے رُلا دیا تھا، کرن اشفاق

اداکارہ کرن اشفاق نے انکشاف کیا ہے کہ صبا...

ایران کیساتھ معاہدے کے قریب ہیں، ڈیل ہو گئی تو اسلام آباد جاؤں گا، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم ایران کیساتھ معاہدے کے قریب ہیں ایران سے مذاکرات کا دوسرا دور اگلے ہفتے ہو سکتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کیساتھ اس وقت اچھے تعلقات ہیں ہم دیکھیں گے ایران میں قیادت تبدیل ہوچکی ان کے پاس اچھا موقع ہے ہمیں ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کی ضرورت نہیں ہوسکتی ہم ایران کے ساتھ معاہدہ کریں گے اور یہ اچھی بات ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کیساتھ ڈیل ہونے پر اسلام آباد جا سکتا ہوں ایران کیساتھ مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار زبردست ہے، مذاکرات کےلئے وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے زبردست کام کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران پہلے جن باتوں پر تیار نہیں تھا اب تیار ہے یقینی بنائیں گے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں میرے خیال میں کچھ چیزیں تیزی سے ہوں گی، ایران جوہری ہتھیار نہ رکھنے پر آمادہ ہو چکا ہے۔

spot_imgspot_img