spot_img

ذات صلة

جمع

ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی اہم ملاقات

تہران (17 اپریل 2026): ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور...

بشریٰ بی بی کی آنکھ کی سرجری مکمل، ذرائع

راولپنڈی (17 اپریل 2026): اڈیالہ جیل میں قید سابق...

کراچی آکر لاہور والی کارکردگی نہیں دکھا سکے، معین علی

پی ایس ایل 11 میں کراچی کنگز کے قائمقام...

صبا قمر سے پہلی ملاقات نے رُلا دیا تھا، کرن اشفاق

اداکارہ کرن اشفاق نے انکشاف کیا ہے کہ صبا...

ایران میں تمام اہداف تباہ کر دیے، ضرورت پڑی تو دوبارہ حملہ کریں گے: اسرائیل

تل ابیب (16 اپریل 2026): اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے امریکا کے ساتھ ایران کے خلاف مشترکہ جنگ کے دوران تمام اہداف کو کامیابی سے تباہ کر دیا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق تل ابیب میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے تمام اسٹریٹجک اہداف اور صلاحیتوں کو نشانہ بنایا گیا ہے اور اگر ضرورت پڑی تو ہم دوبارہ کارروائی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کو کسی بھی ملک کو دھمکانے کا کوئی حق نہیں، صدر برازیل

اسرائیل کاٹز نے کہا کہ ایران اس وقت ایک تاریخی دوراہے پر کھڑا ہے، وہ استحکام اور تعمیر نو کا راستہ اختیار کرے ورنہ اسے ایسے انجام کا سامنا کرنا پڑے گا جو تباہی کی طرف جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک راستہ دہشتگردی اور جوہری ہتھیاروں کے حصول کو ترک کرنے اور استحکام و تعمیر نو کے مستقبل کو منتخب کرنے کا ہے جیسا کہ امریکا نے تجویز کیا ہے، دوسرا راستہ اس کھائی کی طرف جاتا ہے جہاں سے ایرانی حکومت کبھی باہر نہیں نکل سکے گی۔

spot_imgspot_img