spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کچھ دیر میں اسلام آباد پہنچیں گے

اسلام آباد (11 اپریل 2026): امریکی نائب صدر جے...

مذاکرات کے لیے اچھی ٹیم پاکستان بھیجی ہے، ٹرمپ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے...

دنیا کا وہ مقام جہاں مرنا اور پیدا ہونا منع ہے، حیران کن انکشاف

اوسلو : سوالبارڈ ناروے کا ایک خوبصورت جزیرہ نما...

ایران کا اعلیٰ سطح کا وفد مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد : ایران کے اسپیکر باقر قالیباف کی...

واٹس ایپ کا نیا فیچر : صارفین کی پرائیویسی مزید بہتر ہوگی، لیکن کیسے؟

دنیا بھر میں معروف میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ...

ہانیہ احمد اور نورے ذیشان کی ویڈیو نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی

اداکارہ ہانیہ احمد اور نورے ذیشان کی مزاحیہ ویڈیو نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ڈرامہ سیریل ’کفیل‘ کی اداکارہ ہانیہ عامر اور نورے ذیشان نے دلچسپ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

ویڈیو میں لپسنگ کرتے ہوئے ہانیہ احمد کہتی ہیں کہ ’جسٹ بی کوز میں تمہاری طرح بدتمیز نہیں ہوں ناں‘ یہ کہنا تھا کہ نورے ذیشان کہتی ہیں کہ ’جسٹ بی کوز‘ بعض دو چار انگریزی کے الفاظ ڈال دو بن گئے کول ہیں۔‘

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی ہے جسے ہزاروں کی تعداد میں لوگ دیکھ چکے ہیں اور اس پر کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hania Ahmed (@haniaahmedofficiall)

واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پرورش‘ میں نورے ذیشان ’آنیا‘ کا کردار نبھایا تھا۔

نورے ذیشان کا کہنا تھا کہ انہیں حقیقی زندگی میں بھی اسکول میں اسی طرح کا سامنا کرنا پڑا، وہاں میں سفید جوتے پہن کر جاتی تھی تو اس پر پیر رکھ دیتے تھے تاکہ مجھے سزا مل سکے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے یونیفارم پر سیاہی لگائی جاتی تھی، ایک لڑکے نے مجھے دھکا دیا تھا جس کی وجہ سے میں زمین پر گر گئی تھی اور سر پر چوٹ لگی تھی۔

نورے ذیشان نے بتایا تھا کہ میں یہ سب ہونے کے بعد خوفزدہ تھی اور کسی کو ہیں بتاسکتی تھی کہ میرے ساتھ یہ سب ہورہا ہے، آپ اپنے پیاروں کو یہ بتانا مشکل سمجھتے ہیں کیونکہ آپ ان کے ردعمل سے ڈرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پانچویں جماعت میں تنگ کیا گیا اور آٹھویں سے دسویں جماعت کے بچے انہیں تنگ کرتے تھے۔

 

spot_imgspot_img