spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

اسلام آباد اور ملتان سلطانز کے کھلاڑی کراچی کے ساحل پر پہنچ گئے

پی ایس ایل 11 کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے کھلاڑی کراچی کے ساحل پر پہنچ گئے۔

پی ایس ایل کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے کھلاڑیوں کے کراچی کے ساحل پر خوب ہلہ گلہ کیا اور سمندر کے کنارے والی بال بھی کھیلی۔

کھلاڑی جیٹ اسکی سے بھی خوب لطف اندوز ہوئے۔

پی ایس ایل کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں کھلاڑیوں کو گھوڑے اور اونٹ کی سواری کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

واضح رہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کی ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، سلطانز نے 5 میں سے 4 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ پوائنٹس ٹیبل پر 7 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہے، شاداب خان الیون نے 5 میں سے تین میچ جیتے ہیں جبکہ ایک میں شکست اور ایک بارش کی نذر ہوا۔

پی ایس ایل میں کل دو میچز کھیلے جائیں گے پہلے میچ میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی ٹکرائیں گی جبکہ دوسرا میچ کراچی کنگز اور حیدرآباد کنگزمین کے مابین کھیلا جائے گا۔

 

spot_imgspot_img