spot_img

ذات صلة

جمع

پیدل چلنا لوگوں نے کیوں چھوڑا؟ ٹرانسپورٹ کی کمی یا کچھ اور؟

موجودہ دور میں لوگوں نے پیدل چلنا کافی حد تک چھوڑ دیا ہے کیونکہ نقل و حمل کے ذرائع مثلاً موٹر سائیکلیں اور کاروں کا استعمال بڑھ گیا ہے جس سے وقت کی بچت تو ہوتی ہے لیکن طرز زندگی سست ہوجاتا ہے۔

اس حوالے سے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ چہل قدمی سب سے زیادہ آسان ورزش میں سے ایک ہے اور اچھی بات یہ ہے کہ اس کے بہت سارے فائدے بھی ہیں جن میں انزائٹی، ڈپریشن، ذیابطیس اور کینسر جیسی خطرناک بیماریاں دور رہتی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں معروف اداکارہ اور انڈسٹریل ڈیزائنر حنا خواجہ بیات نے کہا کہ آج ہمارے شہروں میں فٹ پاتھ تقریباً ختم ہو چکے ہیں، یا اگر کہیں موجود ہیں تو ناقص منصوبہ بندی کے ساتھ بنائے گئے ہیں وہاں لوگوں کے لیے نہ پیدل چلنے کی جگہ ہے اور نہ ہی سائیکل چلانے کی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں فٹ پاتھ کی اونچائی مناسب رکھی جاتی ہے تاکہ بچے، بزرگ اور عام افراد آسانی سے اس پر چل سکیں، لیکن ہمارے ہاں فٹ پاتھ اتنے اونچے اور غیر موزوں بنائے جاتے ہیں کہ ان پر خاص طور پر بزرگ افراد کے لیے پیدل چلنا دشوار ہوجاتا ہے۔

حنا خواجہ بیات نے کہا کہ ہم نے اپنے استعمال میں موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں بڑھا دی ہیں۔ اب ہر گھر میں ایک سے زیادہ گاڑیاں موجود ہیں، جبکہ پہلے ہم بچے پیدل اسکول جایا کرتے تھے اور اگر ایک ہی علاقے کے کئی بچے ہوتے تو ایک گاڑی میں اکٹھے جاتے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج صورتحال یکسر بدل چکی ہے، اسکول قریب ہونے کے باوجود بچے گاڑیوں میں جاتے ہیں، حالانکہ سائیکل چلانا نہ صرف ورزش کا ذریعہ ہے بلکہ روزمرہ کے کام بھی آسانی سے نمٹائے جاسکتے ہیں۔

 

spot_imgspot_img