spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

عاطف اسلم کا شادی کی سالگرہ پر اہلیہ کے لیے محبت بھرا پیغام

پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے شادی کی 13ویں سالگرہ پر اہلیہ سارہ بھروانا کے لیے محبت بھرا پیغام شیئر کردیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلوکار عاطف اسلم نے شادی کی سالگرہ کے موقع پر اہلیہ کے ساتھ لی گئی یادگار تصاویر شیئر کیں۔

گلوکار نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ وہ لڑکی ہے جس نے 13 سال پہلے آج کے دن باقی تمام لڑکیوں کے دل توڑ دیے تھے لیکن میرے دل کو زندگی بھر کے لیے خوش کردیا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’اس دن کے بعد سے ہر لمحہ ہماری زندگی کا ایک خوبصورت باب رہا ہے، الحمدللہ۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)

انہوں نے مزید لکھا کہ ’آپ سے ملنے سے پہلے تک میں یہ نہیں جانتا تھا کہ محبت اتنی طاقتور ہوسکتی ہے۔‘

یہ پڑھیں: سارہ کو خوش کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے، عاطف اسلم

گلوکار کی پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے اور انہیں شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ عاطف اسلم اور سارہ بھروانا 2013 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔

spot_imgspot_img