پی ایس ایل 11 کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے حیدرآباد کنگزمین کو باآسانی 69 رنز سے شکست دے دی۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کی جانب سے دیے گئے 200 رنز کے تعاقب میں حیدرآباد کنگزمین کی ٹیم 19.5 اوورز میں 130 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
کپتان مارنس لبوشین 26 اور صائم ایوب 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
عثمان خان 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، عرفان خان کو 4 رنز پر مستفیض الرحمان نے آؤٹ کیا، حسان خان 14 اور کوشل پریرا 1 رن بناسکے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے سکندر رضا، حارث رؤف اور عبید شاہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے اور حیدرآباد کنگزمین کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دیا تھا۔
فخر زمان نے 39 گیندوں پر 53 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 10 چوکے شامل تھے۔
View this post on Instagram
محمد نعیم 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عبداللہ شفیق 4 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، پرویز حسین 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
View this post on Instagram
حسیب اللہ خان 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے اور سکندر رضا 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، آصف علی 9 رنز بناسکے۔
View this post on Instagram
حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے حسان خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ریلے میردیتھ نے بھی دو وکٹیں حاصل کی، محمد علی ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
View this post on Instagram
اس سے قبل لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر حیدرآباد کنگزمین کو پہلے بولنگ کی دعوت دی تھی۔
شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم متوازن ہے اچھا مقابلہ کریں گے، کوشش ہوگی ایونٹ کا آغاز جیت سے کریں۔
کنگزمین کے کپتان مارنس لبوشین نے کہا کہ کئی باصلاحیت کھلاڑی ٹیم میں شامل ہیں، تمام کھلاڑی ایونٹ کے لیے پرجوش ہیں۔
پلیئنگ الیون:
View this post on Instagram
View this post on Instagram



