spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

ایران کے بڑے فوجی کمپلیکس کو تباہ کردیا گیا، اسرائیل کا دعویٰ

تل ابیب : اسرائیل کے فوجی حکام نے تہران کے مشرقی علاقے میں قائم ملک کے سب سے بڑے فوجی کمپلیکس پر کامیاب حملے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق تازہ حملوں میں تہران میں قائم ایرانی سیکیورٹی اداروں کے کمانڈ سینٹرز کو نشانہ بنایا گیا ہے، حملے کے وقت فوجی کمپلیکس میں ایرانی سیکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

فوجی حکام کے مطابق پاسداران انقلاب، قدس فورس اور بسیج کے ہیڈ کوارٹرز پر بمباری کی گئی، فوجی کمپلیکس کے علاوہ ایرانی ملٹری انٹیلی جنس ودیگر اہم سیکورٹی یونٹس کے مراکز کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب اسرائیل اور لبنان کی سرحد پرصورتحال انتہائی سنگین ہوگئی ہے، صہیونی فوج لبنان کی سرحد عبور کرکے جنوبی علاقوں میں داخل ہو چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق زمینی دستوں کی پیش قدمی کے ساتھ فضائیہ نے بیروت مختلف شہروں پر شدید بمباری کی، قابض فورسز کےحملوں میں اب تک 72 شہری جاں بحق جبکہ430 سے زیادہ زخمی ہوچکے ہیں۔

اسرائیل کے حملوں میں زیادہ ترعام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان سرحدی علاقوں میں شدید جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں، ہزاروں خاندان محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔

علاوہ ازیں اسرائیل نے لبنان میں ایرانی سفارت خانے پر حملے کی دھمکی دی ہے، ترجمان ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف نے کہا ہے کہ اگر بیروت میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیل نے حملہ کیا تو دنیا بھر میں اسرائیلی سفارت خانوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

پاسدارانِ انقلاب نے سرکاری میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ وہ خطے میں امریکی اتحادیوں کو نشانہ بناتا رہے گا، امریکا کی مداخلت اور فریب کاری کا نتیجہ خطے کے فوجی اور معاشی ڈھانچے کی مکمل تباہی کی صورت میں نکلے گا۔

یاد رہے کہ پانچ روزہ جنگ کے دوران ایران میں ہلاکتوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ مختلف اندازوں کے مطابق اب تک ایک ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مشرقی لبنان کے شہر بعلبک میں کثیر المنزلہ عمارت پر اسرائیلی حملہ، 6 افراد شہید

spot_imgspot_img