بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے کرارا طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈیا بمقابلہ پاکستان ایسے ہی ہے جیسے زمین اور آسمان ہوتے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں پاکستان کو پھر سے بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست ہوئی ہے، گرین شرٹس کی نہ لڑنے کی روش اور سینئر کرکٹرز کی نہایت خراب پرفامنس دیکھ کر نہ صرف شائقین کرکٹ بلکہ سابق کرکٹرز کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہوگیا ہے۔
اکثر و بیشتر پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنانے والے سابق کرکٹر نے اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کی عبرتناک شکست کے بعد پاکستان کی کرکٹ کو زمین سے تشبیح دی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بھارت کے سابق کرکٹر عرفان پٹھان نے کہا کہ بھارت بمقابلہ پاکستان کرکٹ ایسے ہی ہیں جیسے آسمان اور زمین ہو۔
India vs Pakistan cricket?
Zameen. Aasman.
— Irfan Pathan (@IrfanPathan) February 15, 2026
دیگر کرکٹرز کے علاوہ اس شرمناک شکست پر محمد یوسف نے بھی پاکستان ٹیم کے نام نہاد بڑے پلیئرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انھیں ٹیم سے باہر کرکے نئے پلیئرز کو موقع دیا جائے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے محمد یوسف نے لکھا کہ شاہین، بابر اور شاداب کا وقت ختم ہوگیا، پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کو کمزور ٹیموں کے خلاف خالی جیت کی نہیں بلکہ نئے پرفارمرز کی ضرورت ہے۔
بابر، شاہین، شاداب کا وقت ختم ہوگیا، نئے پرفارمرز لائے جائیں، محمد یوسف کا مطالبہ



