باسط علی نے کہا ہے کہ جن بھارتی کرکٹر نے لیجنڈز لیگ میں پاکستان کیساتھ کھیلنے سے منع کیا وہ بول رہے ہیں پاکستان کیوں نہیں کھیل رہا۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق پاکستانی بیٹر باسط علی نے بھارتی کرکٹرز کی دوغلی پالیسی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا، انھوں نے کہا کہ انگلینڈ میں ہونے والی لیجنڈز لیگ میں جن پلیئرز نے منع کیا تھا کہ ہم پاکستان سے نہیں کھیلیں گے، آج وہ ٹی وی پر بیٹھ کر بول رہے ہیں کہ پاکستان کیوں نہیں کھیل رہا ہے۔
باسط علی نے کہا کہ دنیا بہت چھوٹی ہے نہ گھوم کر آگیا، میرا یہ سوال ہے کہ کیا وہ والے لوگ صحیح تھے یا آج والے لوگ صحیح ہیں، جو آج بول رہے ہیں کہ پاکستان کو کھیلنا چاہیے وہ اس وقت کچھ اور کیوں کہہ رہے تھے میرا یہ معصومانہ سوال ہے۔
انھوں نے کہا کہ بھارت صحافی جس کی آپ نے کلپ دکھائی ہو بالکل صحیح بات کررہا تھا، جو ناصر حسین اور مارک بچر نے بات کی ہے یہ اپنے بورڈ کو کیوں نہیں بول رہے ہیں کہ انھوں نے بنگلہ دیش کےخلاف کیسے ووٹ دےدیا۔
سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ ہمارے فیور میں یہ بول رہے ہیں بھاشن دے رہے ہیں مگر پہلے اپنے بورڈ کو بولیں نہ کہ آپ کو بنگلہ دیش کے حق میں ووٹ دینا چاہیے تھا سب سے بڑا قصور ان کا ہے۔
باسط علی کا مزید کہنا تھا کہ یہ چاہتے ہیں کہ آئی پی ایل میں جائیں کمنٹری کریں اور انھیں پیسہ ملے سچ یہ ہے، اس بیان کے بعد بھی آئی پی ایل مل جاتا ہے کیوں کی رکی پونٹنگ وہاں کوچنگ کررہا ہے۔



