spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے سری لنکا کی پچ دیکھ کر حیرانی کا اظہار کیوں کیا؟

پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا پہلے میچ کی پچ دیکھ کر حیران ہوگئے، ٹاس کے موقع پر انھوں نے کھل کر اپنی حیرانی ظاہر کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا نے ورلڈکپ کے پہلے میچ کی پچ پر حیرانگی کا اظہار کیا ہے، انھوں نے ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار سری لنکا میں وکٹ پر اتنی گھاس دیکھی ہے۔

سلمان علی آغا نے کہا کہ پچ کو دیکھتے ہوئے تین پیسرز کو کھلانے کا فیصلہ کیا، اسپن اور فاسٹ ٹریک دونوں پر ہم آؤٹ کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز، فہیم اشرف کی شاندار اننگز کی بدولت نیدرلینڈ کو شکست

انھوں نے کہا کہ پچ کے مطابق آج ہم نے تین فاسٹ بولر کو ٹیم کا حصہ بنایا ہے جو اپنا کام بخوبی کرسکتے ہیں، اس کے علاوہ اسپن ڈپارٹمنٹ میں ہمارے پاس کافی آل راؤنڈرز موجود ہیں۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے فہیم اشرف کی شاندار بیٹنگ کی بدولت نیدرلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دی۔

spot_imgspot_img