spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

ایران پر حملہ آئندہ 48 گھنٹوں میں کردیا جائے گا، مشاہد حسین سید

اسلام آباد : ماہر بین الاقوامی امور مشاہد حسین سید نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے پوری تیاری کرلی ہے آئندہ 48 گھنٹوں میں ایران پر حملہ ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر ہے میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگلے 48 گھنٹوں میں کوئی بھی بڑا ایونٹ ہوسکتا ہے، تیاری مکمل ہے۔

مشاہدحسین سید کا کہنا تھا کہ امریکی حملے کا جواب دینے کے لیے ایرانی بھی تیار ہیں، امریکا کو کچھ خوف ہے کہ ایران سے کس طرح کا ردعمل آسکتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ امریکا کو ہر ملک کہہ رہا ہے کہ ایران پر حملہ نہ کریں، امریکا نے ایران پر حملہ کیا تو اس کے نتائج سنگین ہوں گے۔

ماہر بین الاقوامی امور کا مزید کہنا تھا کہ ایران کی آبادی بڑی اور طاقتورہے، اس پر حملہ کیا تو نتائج سنگین ہونگے، ان کی امریکا فرسٹ سے پالیسی بدل کر اسرائیل فرسٹ ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں : ایران پر عنقریب حملہ ہوسکتا ہے، برطانوی خبر رساں ادارہ

واضح رہے کہ برطانوی خبررساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر امریکا کے فوری حملے کا خطرہ کافی حد تک بڑھ گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تمام اشارے ظاہرکرتے ہیں کہ عنقریب ایران پر حملہ ہو سکتا ہے، اچانک حملہ امریکی فوج کی حکمت عملی کا حصہ ہوگا۔

خبررساں ادارےکےمطابق ایران نےاپنی فضائی حدود تمام پروازوں کیلئے بند کردی ہے، برطانیہ نے عارضی طور پر تہران میں سفارتخانہ بند کردیا، مغربی ممالک کی اپنے شہریوں کو ایران سے فوری نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

spot_imgspot_img