spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی سے متعلق بڑا فیصلہ

اسلام آباد: چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت تعلیم کی سمری مسترد کردی جبکہ چیئرمین ایچ ای سی کے لیے بھجوائے گئے پینل پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین ایچ ای سی کی آسامی دوبارہ مشتہر ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کو تین ناموں پر مشتمل سمری بھجوائی گئی تھی جس میں ڈاکٹر حشمت لودھی، ڈاکٹر نیاز احمد اختر، ڈاکٹر محمد علی کا نام شامل تھا۔

یاد رہے کہ سابق چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد کی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد 30 جولائی 2025 سے ادارہ مستقل چیئرمین ایچ ای سی سے محروم ہے۔ اسی روز سیکرٹری وفاقی وزارت تعلیم نعیم محبوب کو اضافی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔

ابتدائی طور پر 3 ماہ کے لیے کی گئی ایڈہاک تعیناتی کے موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا تھا کہ مستقل چیئرمین ایچ ای سی جلد تعینات کر لیا جائے گا، کیونکہ وزیر اعظم پاکستان نے وفاقی وزیر تعلیم کی سربراہی میں سرچ کمیٹی بھی تشکیل دی تھی۔

اسامی مشتہر ہونے کے بعد 750 امیدواروں نے چیئرمین ایچ ای سی کے عہدے کے لیے درخواستیں جمع کروائیں۔

spot_imgspot_img