وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی کی پنجاب آمد پر انکے استقبال کے انتظامات مکمل کرلیے گئے، عالیہ حمزہ نے استقبالیہ کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے دورہ لاہور کے حوالے سے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے استقبالیہ کمیٹی تشکیل دیدی، چکری انٹرچینج سے لاہور تک استقبال کی نگرانی استقبالیہ کمیٹی کرے گی۔
پی ٹی آئی پنجاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا بھرپوراور منظم خیرمقدم کیا جائےگا، ڈاکٹرعلی عمران ایڈووکیٹ، ظفر اقبال گوندل اور چوہدری نذیر کمیٹی میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ زبیر خان، زیاد کیانی، فرخ سیال اور فیاض تبسم بھی استقبالیہ کمیٹی کا حصہ ہیں جبکہ راجہ عمران جاوید، سردار آصف عثمان ٹائیگر سمیت دیگر رہنما بھی شامل ہیں۔
خیال رہے کہ وزیراعلیٰ کے پی 26 دسمبر کو 3 روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے، امکان ہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں ان کی پی ٹی آئی وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی سے ملاقات ہوگی، سہیل آفریدی دورے کے دوران پہلے دن پنجاب اسمبلی جائیں گے۔
پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی سے ملاقات کریں گے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پارلیمانی پارٹی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کریں گے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کل لاہور پہنچیں گے، جیل میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات متوقع



