spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

بادشاہ چارلس نے اس کرسمس پر جنگی دور کے جذبے کو کیوں یاد کیا؟

لندن: بادشاہ چارلس نے کرسمس پر پیغام جاری کرتے ہوئے اتحاد اور پڑوسیوں کو جاننے پر زور دیا ہے، کمیونٹیز کو جنگی دورکا جذبہ بھی یاد دلادیا۔

برطانوی بادشاہ چارلس نے جنگی دورکے جذبے کو یاد کرتے ہوئے کمیونٹیز کو متحد رہنے کی اپیل کی ہے، بادشاہ چارلس نے ہنگامی حالات میں عوام کی بہادری کو سراہا، انھوں نے آسٹریلیا کے بونڈی بیچ حملے کے ہیرو کی جرات مندی کی تعریف بھی کی۔

یوکرین جنگ کے باعث برطانیہ میں مقیم گلوکاروں پرمشتمل گروپ نے بھی تقریب میں شرکت کی، بادشاہ چارلس نے تیزرفتار دنیا میں سکون اور خاموشی اختیار کرنے کا پیغام دیا۔

بادشاہ چارلس نے شاہی محل کے بجائے دوسری بارعوامی مقام پرکرسمس کی تقریب سے خطاب کیا، انھوں نے کہا کہ مختلف مذاہب کے افراد میں مشترکہ اقدارحوصلہ افزا ہیں، دوسری جنگ عظیم کے ہیروز کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

بادشاہ چارلس نے کہا کہ تشدد کے واقعات میں عام شہریوں کی جرات مندانہ کارروائیاں قابل تعریف ہیں، ویٹی کن کا دورہ روحانی اتحاد کا تاریخی لمحہ تھا۔

برطانیہ کے بادشاہ چارلس اور ملکہ کی پوپ لِیو سے ملاقات، تاریخ‌ رقم

spot_imgspot_img