پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور نوجوان اداکارہ زینب شبیر کی نئی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ زینب شبیر نے ویڈیو شیئر کی جس میں انھیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے، انھوں نے کئی ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کیں جس میں وہ کھانے کا بھرپور طریقے سے لطف اٹھارہی ہیں۔
نوجوان اداکارہ زینب شبیر نے تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پوسٹ میں لکھا کہ “ایک لڑکی خود اپنے آپ کو لکھتی ہے۔”
یہ بھی پڑھیں: زینب شبیر نے ماہ دسمبر کو مخاطب کرکے کیا کہا؟
انھوں نے ماہ دسمبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دسمبر اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے، میں اس موقع پر اپنی گیلری سے اپنے کچھ پسندیدہ لمحات شیئر کررہی ہوں۔
زینب شبیر نے چند گھنٹوں قبل ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور تعریفی کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں زینب شبیر نے کہا تھا کہ وہ پسند کی شادی کریں گی جبکہ اداکار اسامہ خان سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں بہت اچھے دوست ہیں۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ڈراموں میں مثبت کردار بہت کرلیے اب کوئی منفی اور شوخ و چنچل کردار ادا کرنا چاہتی ہوں۔
View this post on Instagram



