spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن، 2 خوارج جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2 خوارج کو جہنم واصل کردیا۔

آئی ایس پی آر نے جاری بیان میں بتایا کہ کلاچی میں آپریشن کے دوران دہشتگرد دلاور سمیت 2 خوارج کو ہلاک کیا گیا، انتہائی مطلوب ہلاک دہشتگرد دلاور دہشتگردی کی متعدد کارروائی میں ملوث تھا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ حکومت نے ہلاک دہشتگرد دلاور پر 40 لاکھ روپے کی رقم مقرر کی تھی، ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز پر حملوں، شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھا، ممکنہ بھارتی اسپانسرڈ خوارج کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے جاری بیان میں مزید بتایا کہ سیکیورٹی فورسز ملک کو غیرملکی حمایت یافتہ دہشتگردوں سے پاک کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔

لکی مروت میں فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائی، انتہائی مطلوب کمانڈر برکت اللہ ماراگیا

spot_imgspot_img