spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

شاداب خان نے بگ بیش میں اپنی بولنگ سے آسٹریلوی بیٹرز کے ہوش اڑا دیے، ویڈیو دیکھیں

بگ بیش لیگ میں پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان نے تباہ کرن بولنگ کرتے ہوئے برسبین ہیٹ کے بیٹرس کے ہوش اڑا دیے۔

پاکستانی کرکٹر شاداب خان جو کہ بی بی ایل میں سڈنی تھنڈرز کی نمائندگی کررہے ہیں وہ اپنی ٹیم کی جانب سے برسبین ہیٹ کے بیٹرز پر خوب گرجے اور عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں اپنے نام کیں۔

شاداب کی گگلی کے آگے برسبین کے بیٹرس بےبس نظر آئے، انھوں نے اپنی چکمہ دیتی گیندوں سے دو بیٹرز کو کلین بولڈ کیا جبکہ ایک بیٹر اسٹمپ اور ایک ایکچ آؤٹ ہوا۔

سڈنی تھنڈر کے لیگ اسپنر شاداب خان نے نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 24 رنز دے کر 4 وکٹیں اپنے نام کیں۔

فاتح ٹیم کی جانب سے دیے گئے 194 رنز کے ہدف کے تعاقب میں برسبین ہیٹ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز تک محدود رہی۔

spot_imgspot_img