spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

کراچی کے کئی علاقوں میں کل پانی کی فراہمی معطل رہے گی

کراچی: گھارو پمپنگ اسٹیشن کی مینٹیننس اور ہالیجی کنڈیوٹ اور چینل کی  ڈی سیلٹنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کےالیکٹرک کی جانب سے گھارو پمپنگ اسٹیشن پر سالانہ مینٹیننس کل کی جائےگی۔

واٹر کارپوریشن نے ہالیجی کنڈیوٹ اورچینل کی سالانہ مینٹیننس اور ڈی سیلٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ ہالیجی کنڈیوٹ، چینل کی ڈی سیلٹنگ بدھ سے27 دسمبر ہفتہ تک جاری رہے گی۔

’’ڈی سیلٹنگ کا مقصد پانی کی ترسیل کو بہتر اور مستحکم بنانا ہے، کنڈیوٹ میں مٹی، سلٹ جمع ہونے سے پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ پیدا ہو رہی تھی، مٹی جمع ہونے سے گھارو پمپ ہاؤس تک پانی کی ترسیل میں نمایاں کمی کا سامنا تھا‘‘

سالانہ مینٹیننس کے باعث گھارو پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہےگی جس سے ابراہیم حیدری، ملیر، لانڈھی، شاہ فیصل، سندھی گوٹھ، پی اےایف، ایس پی ایل، پی آئی اے اور 9میل کارساز میں پانی کی فراہمی متاثر رہےگی۔

گھارو پمپنگ اسٹیشن کے ذریعے شہر کو یومیہ تقریباً 30ملین گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے۔

دوسری جانب کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ منگل کو اولڈ گھارو پمپنگ اسٹیشن کے متعلقہ گرڈ پر سالانہ مینٹیننس شٹ ڈاؤن ہو گا جس کے دوران 11 کےوی اور سرکٹ بریکرز پر کام  ہو گا، اس دوران مختلف الیکٹریکل ٹسٹنگز اور دیگر امور سرانجام دیےجائیں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ میٹیننس شٹ ڈاونز واٹرکارپوریشن کی رضامندی، کئی ہفتوں کے ایڈوانس نوٹس کے بعد ہوتا ہے ایڈوانس نوٹس سے واٹر کارپوریشن کو متبادل ذرائع سے پانی فراہمی یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے سالانہ مینٹیننس سے بجلی کی قابل بھروسہ اور مزید بہتر فراہمی یقینی بنانا مقصود ہوتا ہے۔

spot_imgspot_img