spot_img

ذات صلة

جمع

گل پلازہ : جاں بحق افراد کی کُل تعداد 74 ہوگئی، کچھ لاشیں شاپر میں ڈال کر لے جائی گئیں

کراچی : گل پلازہ میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 74 ہوگئی، کوئی اپنے پیاروں کی لاشیں ٹکڑوں میں تو کوئی شاپر میں لے کر گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سرچ آپریشن مکمل ہونے کے بعد عمارت کو سربمہر کردیا گیا ہے، آخری لاش کی ڈی این اے سے تصدیق ہوئی ہے تاہم س کی شناخت نہیں ہوسکی۔

رپورٹ کے مطابق 80 شہریوں نے اپنے پیاروں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی تھی ان میں سے 69سیمپل جمع ہوئے 13 کے ورثا نے تاحال ڈی این اے سیمپل فراہم نہیں کیے، جبکہ 30 لاشوں کا ڈیٹا حکومت کو بھیج دیا گیا ہے تاکہ متاثرہ خاندانوں کو ادائیگی کی جاسکے۔

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ ہفتے 17 جنوری کی رات گل پلازہ میں آگ لگی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو تباہ کر دیا تھا۔

یاد رہے کہ آتشزدگی سے متاثرہ گل پلازہ کی عمارت کو گزشتہ روز ایس بی سی اے کے حوالے کر دیا گیا ، ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈیمولیشن یا آئندہ لائحہ عمل کا فیصلہ ایس بی سی اے کرے گا۔ گل پلازہ میں سرچنگ اور ملبہ اٹھانے کا کام مکمل ہونے کے بعد مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ ہفتے 17 جنوری کی رات گل پلازہ میں آگ لگی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو تباہ کر دیا تھا۔

گل پلازہ سانحہ کی ایف آئی آر سامنے آگئی

spot_imgspot_img