spot_img

ذات صلة

جمع

کےالیکٹرک سے متعلق بیان پر ایم کیو ایم کی وضاحت

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ میڈیا رپورٹ میں ڈاکٹر فاروق ستار کی گفتگو کو غلط انداز میں پیش کیا گیا، جس سے یہ تاثر پیدا ہوا کہ گل پلازہ میں موجود پلانٹ کا تعلق K-Electric سے ہے، جو حقیقت میں درست نہیں۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے واضح کیا کہ گل پلازہ میں موجود گیس جنریٹر کی تنصیب، آپریشن یا انتظامی امور کا K-Electric سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ لائسنس سندھ انرجی ڈپارٹمنٹ نے جاری کیا تھا، اور اس کی ماہانہ اسپیکشن کی ذمہ داری الیکٹریکل اسپیکٹر (سندھ حکومت کے ماتحت) پر عائد ہوتی ہے، لیکن پچھلے سالوں میں یہ اسپیکشن مناسب طریقے سے نہیں کی گئی۔ اس غفلت کی وجہ سے گل پلازہ میں آگ بھڑکی، جس سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے مطالبہ کیا کہ جوڈیشل کمیشن اس سنگین غفلت کا جائزہ لے اور ذمہ داروں کا تعین کرے۔ ایم کیو ایم کے ترجمان نے زور دیا کہ عوام تک حقائق صحیح انداز میں پہنچیں تاکہ کسی قسم کا ابہام نہ رہے۔

spot_imgspot_img