spot_img

ذات صلة

جمع

کراچی : ڈکیتی میں ملوث عورت کے ہولناک انکشافات

کراچی: شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں خواتین بھی شامل ہونے لگیں، گرفتار ہونے والی ڈکیت عورت کے انکشافات نے شہریوں کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق حالیہ واقعات میں ایک مرد عورت مختلف جرائم پیشہ سرگرمیوں کے دوران مشکوک انداز میں حرکت کرتے ہو ئے نظر آئے۔

واردات اس وقت پیش آئی جب ایک شہری اپنے گھر کے دروازے پر دستک دے رہا تھا کہ اسی دوران دو موٹر سائیکل سوار ملزمان جس میں بھی عورت بھی تھی وہاں پہنچ گئے اور اسے اسلحے کے زور پر قابو کر لیا۔

ملزمان نے شہری کو دھمکاتے ہوئے زمین پر بیٹھنے کا حکم دیا اور چند لمحوں میں واردات کرکے فرار ہو گئے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ یہ واقعہ اسی گلی میں پیش آیا جہاں متاثرہ شخص رہائش پذیر تھا اور اردگرد موجود لوگ کچھ نہ کرسکے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں اس نوعیت کی کئی وارداتیں رپورٹ ہو رہی ہیں، جس سے شہریوں میں خوف اور عدم تحفظ کی فضا پیدا ہو رہی ہے۔

شہر میں بڑھتی ہوئی جرائم کی وارداتوں کے پیش نظر پولیس نے مختلف علاقوں میں اسنیپ چیکنگ اور ناکہ بندی کا سلسلہ تیز کر دیا۔

اسی دوران ایک چیکنگ پوائنٹ پر ایک موٹر سائیکل سوار خاتون کو روکا گیا، تاہم اس نے پولیس کو بتایا کہ وہ ایمرجنسی میں اسپتال جا رہی ہے، خواتین کے احترام کے پیش نظر پولیس اہلکاروں نے خاتون کی تلاشی لیے بغیر اسے جانے دیا۔

بعد ازاں معلوم ہوا کہ خاتون کے بیگ میں غیر قانونی اسلحہ موجود تھا اور کچھ ہی فاصلے پر اسی اسلحے کے ذریعے ایک اور واردات انجام دی گئی تھی۔

بعد ازاں پولیس کو ایک واردات کی اطلاع ملی کہ ڈکیتی کے دوران شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا ہے اور اس کی ساتھی عورت جائے وقوعہ سے فرار ہوگئی تاہم پولیس نے فوری تعاقب کرکے اس عورت کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد گرفتار کرلیا جس نے دوران واردات کیے جانے والے جرائم سے متعلق پولیس کو تمام تر تفصیلات بتائیں۔

spot_imgspot_img