spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

کراچی: پورشنز خریدنے اور بیچنے والوں کے لیے اہم خبر

کراچی میں غیرقانونی پورشنز، فلورز کی لین دین، فروخت، اور ٹرانسفرز پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ڈی سی شرقی اور جنوبی نے دونوں اضلاع میں غیرقانونی تعمیرات کے حوالے سے نئے احکامات جاری کردیے جس میں گلستان جوہر، پی آئی بی کالونی، جمشید روڈ، سولجر بازار، پی ای سی ایچ ایس، محمود آباد اور گلشن اقبال کے علاقے شامل ہیں۔

ضلع جنوبی میں لیاری، گارڈن، اولڈ سٹی ایریا کے علاقے شامل ہیں۔

نشاندہی کردہ علاقوں میں غیرقانونی فلورز اور غیر مجاز اضافی منزلیں فروخت کی جارہی ہیں، ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ کئی رئیل اسٹیٹ ایجنٹس اور ڈیرلز رہائشی پلاٹوں کے اندر ان غیرقانونی حصوں کی خریدو فروخت کو فروغ کرنے میں ملوث ہیں۔

ڈی سی شرقی و جنوبی کا کہنا ہے کہ یہ ناصرف قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ ایک مجرمانہ فعل بھی ہے، عدالت عالیہ نے بھی اس طرح کی سرگرمیوں کو غیرقانونی قرار دیا ہے۔

رئیلٹرز اور پراپرٹی ڈیلرز کو غیرقانونی حصے اور غیرمجاز اضافی منزل کی فروخت، خریداری یا اشتہارات میں ملوث ہونے سے سختی سے منع جبکہ خلاف ورزی کرنے پر گرفتاری کی تنبیہ کی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنرز کا کہنا ہے کہ سب رجسٹرار یقینی بنائیں کہ ایسی غیرقانونی جائیدادوں کی کسی بھی صورت میں سب لیز یا رجسٹریشن نہیں کی جائے۔

ڈپٹی کمشنرز نے احکامات دیے ہیں کہ کسی بھی خلاف ورزی کو غیرقانونی سرگرمی تصور کیا جائے گا اور متعلقہ فریقوں کے خلاف سخت قانونی اور انتظامی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

spot_imgspot_img