spot_img

ذات صلة

جمع

کراچی میں ڈکیتی کی بڑی واردات، ڈاکو 2 کروڑ 20 لاکھ سے زائد نقدی رقم لوٹ کر فرار

کراچی(3 ستمبر 2025): شہر قائد میں میں حالیہ دنوں میں ڈکیتی کی متعدد بڑی وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں تاہم اب ڈاکو 2 کروڑ 20 لاکھ سے زائد نقدی رقم لوٹ کر فرار ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے منگھو پیر کلمہ چوک کے قریب  پیش آیا ہے جہاں مسلح ڈاکو دن دیہاڑے کیش وین سے 2 کروڑ 20 لاکھ 84 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ڈاکو جاتے جاتے سیکیورٹی گارڈ کی رائفل بھی چھین کر لے گئے، مقدمہ سیکیورٹی سپروائزر کی مدعیت میں تھانہ منگھو پیر میں درج کرایا گیا ہے، مقدمے کے متن کے مطابق گزشتہ روز حسب معمول سیکیورٹی چیک کرنے علاقے میں پہنچا۔

سیکیورٹی سپروائزر نے بتایا کہ 2 سیکیورٹی گارڈ موٹر سائیکل پر جبکہ دیگر کیش وین میں تھے، گاڑی میں تھیلے میں 2 کروڑ 20 لاکھ 84 ہزار کی رقم تھی، 5 مسلح  افراد آئے گاڑی روکی اور آفتاب نامی گارڈ سے رائفل چھینی۔

سیکیورٹی سپروائزر پولیس کو مزید بتایا کہ ملزمان نے رقم کا تھیلا چھینا اور موقع سے فرار ہوگئے، ملزمان کو سامنے  آنے پر شناخت کر سکتا ہوں۔

یاد رہے کہ اسی ماہ کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں ایک کار ڈیلر کے گھر 13 کروڑ روپے کی نقدی اور قیمتی اشیا کی ڈکیتی ہوئی تھی۔

اس واقعے میں ایک معروف ٹک ٹاکر سمیت پانچ بہن بھائیوں پر الزام لگایا گیا تھا، لیکن پولیس اب تک لوٹی گئی رقم، قیمتی سامان، اور استعمال شدہ گاڑی کا سراغ لگانے میں ناکام رہی ہے۔ اس کیس میں ملزمان اور مدعی کے درمیان روابط کا انکشاف بھی ہوا تھا۔

spot_imgspot_img