کراچی : شہر قائد میں موسلا دھار بارش کے فوری بعد شہر کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا، تجارتی مراکز میں بجلی غائب ہونے سے رونقیں ختم ہوگئیں۔
خراب موسم اور بجلی کی بندش سے شہر کے تجارتی مراکز میں عید کی خریداری شدید متاثر ہوئی اور بارش تھمتے ہی خریدار اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے۔
دوسری جانب بارش کے باعث کے الیکٹرک کے645سے زائد فیڈرزٹرپ کرنے سے متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔
بیشترعلاقوں میں پی ایم ٹی اور انڈر گراؤنڈ کیبلز میں پانی جانے سےبجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، بلدیہ میں65،ڈی ایچ اے میں66اور کلفٹن میں کےالیکٹرک کے79فیڈرز بند ہوگئے۔
انڈسٹریل زون ون میں 67 اور انڈسٹریل زون ٹو میں 58 فیڈرز ٹرپ کرگئے، گلستان جوہر میں89، کورنگی میں69، اورنگی میں 33 فیڈرز سے بجلی کی فراہمی بند ہوگئی۔
سوسائٹی میں 93 اور سرجانی میں کے الیکٹرک کے 89 فیڈرز بند ہونے سے شہری پریشانی میں مبتلا ہوگئے، صدر، ایم اے جناح روڈ، اولڈ سٹی ایریا اور لائٹ ہاؤس میں بھی بجلی معطل ہوگئی۔
شاہ فیصل، عظیم پورہ، لیاقت آباد، کاٹھور، گڈاپ اور نارتھ ناظم آباد میں اندھیرا جبکہ نیوکراچی، شادمان ٹاؤن، منظورکالونی، ملیر، سعود آباد اور لانڈھی میں بھی بجلی غائب ہے۔
اس کے علاوہ رزاق آباد، سہراب گوٹھ، سائٹ،اختر کالونی، پاپوش نگر، بنارس، ڈی ایچ اے فیز ٹو ایکسٹینشن اور کشمیر کالونی میں بھی بجلی کی فراہمی بند ہونے سے شہری گھروں میں محصور ہیں۔



