spot_img

ذات صلة

جمع

کراچی میں آن لائن منشیات کی فروخت کرنیوالا ڈیلیوری رائیڈر گرفتار

کراچی : شہر قائد میں آن لائن منشیات کی فروخت کرنیوالا ڈیلیوری رائیڈر کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم حب وندر سے منشیات خرید کر شہر کے اندرونی علاقوں میں سپلائی کرتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کا کراچی بھر میں آن لائن منشیات فروش گروہوں کے خلاف کریک ڈاوٴن جاری ہے ، سرسید کے علاقے سے آن لائن منشیات کی خرید و فروخت کرنے والا ڈیلیوری رائیڈر گرفتارکرکے ایک پاوٴ سے زائد منشیات کرسٹال برآمد کرلی گئی۔

ایس ایس پی ایس آئی یو عارف اسلم نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی شناخت عبدالحمید کے نام سے ہوئی ملزم حب وندر سے منشیات خرید کر شہر کے اندرونی علاقوں میں سپلائی کرتا تھا۔

عارف اسلم کا کہنا تھا کہ ملزم ڈیلیوری کے لیئے سوشل اپلیکیشن کا استعمال کرتا تھا تاہم گرفتار ملزم کے خلاف ایس آئی یو میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

یاد رہے دو روز قبل شہر میں منشیات کا نیٹ ورک چلانے والے 4 ملزمان پکڑے گئے تھے۔

ایس ایس پی عارف اسلم راؤ کا کہنا تھا کہ ملزمان سے 15 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی گئی ہے، ملزمان بلوچستان اور حب کے علاقوں سے منشیات خریدتے تھے۔

ایس ایس پی کے مطابق خریدی ہوئی منشیات شہر میں آن لائن ڈیلیور کی جارہی تھی، گرفتار ملزمان میں شوکت علی، عمر، عبدالصابر اور فہیم شامل ہیں۔

spot_imgspot_img