spot_img

ذات صلة

جمع

کراچی میں آئندہ ایک سے 3 گھنٹے کے دوران طوفانی بارش کا امکان

کراچی : شہر قائد میں آئندہ ایک سے 3 گھنٹے کے دوران طوفانی بارش کا امکان ہے ، بارش سے شہری اور دیہی علاقوں میں نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سندھ میں بارش برسانے والا سسٹم موجود ہے، جس کے باعث کراچی میں آئندہ ایک سے تین گھنٹے کے دوران تیز بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ حیدرآباد، جامشورو اور سجاول میں بھی موسلادھار بارش متوقع ہے، جبکہ بدین، ٹھٹھہ، تھرپارکر اور سانگھڑ میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے اور خیرپور، میرپورخاص اور نوشہرو فیروز میں بھی شدید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

میٹ آفس کا کہنا تھا کہ بارش سے شہری اور دیہی علاقوں کے نشیبی علاقے زیرآب آ سکتے ہیں جبکہ تیز بارش کے دوران کمزور انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

مزید پڑھیں : کراچی میں آج کتنے ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے؟

اس سے قبل محکمہ موسمیات نے خبردار کیا تھا کہ سندھ پر اثر انداز مون سون سسٹم ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہو گیا ہے، آج سسٹم کراچی کے قریب سے گزرتے ہوئے 100 ملی میٹر سے زائد بارش برسا سکتا ہے، جس سے اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے

شہر میں آج 4 سے 6 اسپیلز میں موسلادھار بارش کا امکان ہے ، تاہم سندھ 11 ستمبر تک مون سون اسپیل کے زیرِ اثر رہے گا۔

spot_imgspot_img