spot_img

ذات صلة

جمع

کراچی ‌سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے 2 ایجنٹ گرفتار

کراچی : نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) اور حساس اداروں نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے منسلک دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے موچکو بس ٹرمینل روڈ پر این سی سی آئی اے اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئے جاسوسی کرنے والے 2ملزمان حراست میں لے لیے۔

این سی سی آئی اے کے مطابق ملزمان کو حساس تنصیبات کی تصاویر اور ویڈیوز بناتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔

ملزمان حساس تنصیبات کی معلومات سوشل میڈیا پر شیئر کررہے تھے، ملزمان 20 سے 40 ہزار میں حساس مقامات کی ویڈیوز اور تصاویر فروخت کرتے تھے۔

ملزمان سے برآمد ہونے والے موبائل فون سے مالی لین دین کے شواہد ملے ہیں، اس کے علاوہ ملزمان بھارتی خفیہ ایجنسی کو غیرملکیوں کی تفصیلات بھی بھیجتے تھے۔

ترجمان این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی کیلیے کام کرنے والے ملزمان محمد عبداللہ اورعدنان طیب کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ملزمان کے نیٹ ورک کے دیگر ممبران کی تلاش جاری ہے، کارروائی دیگر اداروں کے تعاون سے 9 اکتوبر کو موچکو روڈ پر کی گئی۔

مزید پڑھیں : ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارتی ایجنسی را کا تعلق بے نقاب

بھارت کی بین الاقوامی دہشت گردی پھر بے نقاب ہوگئی، امریکی محکمہ انصاف نے بھارتی بدنامہ زمانہ خفیہ ادارے کو کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں براہ راست ملوث قرار دیدیا۔

امریکی محکمہ انصاف نے نیویارک کی سدرن ڈسٹرکٹ کورٹ میں نکھل گپتا کے خلاف مقدمے کے دوران ناقابلِ تردید ثبوت پیش کردیے ہیں۔ جن میں بھارتی خفیہ افسر وکاس یادو کو ہردیپ سنگھ نجر کے قتل سے براہِ راست منسلک قرار دیا گیا ہے۔

spot_imgspot_img