کراچی : اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے 8 میں ساس بہو کے جھگڑے میں فائرنگ سے 2 افراد کے زخمی ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
اس حوالے سے ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ ساس اور بہو کے درمیان جھگڑے پر 2 خاندانوں میں تصادم پر ہوئی۔
پولیس کے مطابق زخمیوں میں آصف اور محمد شکیل شامل ہیں، پولیس نے فوری کارروائی کرکے فائرنگ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا کہ واقعےکی ضابطے کی کارروائی مکمل کررہے ہیں، مزید تفتیش بھی جاری ہے۔



