spot_img

ذات صلة

جمع

کراچی: تیز رفتار موٹرسائیکل سوار ٹریلر کی زد میں آکر جاںبحق، خوفناک حادثے کی فوٹیج بھی آگئی

کراچی(6 ستمبر 2025): اسٹیل ٹاؤن موڑ کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل ٹریلر کی زد میں آگئی اس حادثے میں موٹرسائیکل سوار دونوں افراد جان سے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں ایک خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس میں 2 افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے، اس حادثے کی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار مخالف سمت سے آرہے تھے، پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں جبکہ ٹریلر ڈرائیور زیر حراست ہے۔

خوفناک ٹریفک حادثے کی فوٹیج سامنے بھی آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ درست سمت سے آنے والے ٹریلر سے ٹکرا کر دونوں شہری جاں بحق ہوئے۔

فوٹیج میں موٹرسائیکل سواروں کو فٹ پاتھ سے سڑک پر آتے دیکھا جاسکتا ہے، موٹرسائیکل تیز رفتاری سے سلپ ہو کر ٹریلر کے نیچے جا گھسی، ویڈیو میں بظاہر موٹرسائیکل سوار دوسری سڑک سے آنے والی سڑک پر آئے ہیں۔

پولیس نے ٹریلر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے تاہم لاشوں کی شناخت نہ ہوسکی ہے، دوسری جانب ٹھٹہ میں گھارو کے قریب تیز رفتار منی ٹرک کی ٹکر سے بچی سمیت 2 افراد  جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد میں شعیب چانڈیو اور 5 سالہ بھتیجی اقرا شامل ہے۔

spot_imgspot_img