spot_img

ذات صلة

جمع

کراچی : بیرون ملک سے ڈی پورٹ دو پاکستانی وطن پہنچتے ہی گرفتار

کراچی : ایف آئی اے حکام نے یمن سے ڈی پورٹ کیے گئے دو مسافروں کو کراچی ایئرپورٹ پہنچنے پر حراست میں لے لیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) حکام نے سفری دستاویزات میں مبینہ بے قاعدگیوں اور سیکیورٹی خدشات کی بنا پر ان افراد کو حراست میں لیا اور تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

رپورٹ کے مطابق دونوں پاکستانی مسافروں کے پاسپورٹس پر انٹری کی مہر غیرقانونی تھی، مزید تحقیقات جارہی ہیں کہ مذکورہ مسافروں کو یمن سے مزید کن وجوہات کی بنا پر ڈی پورٹ کیا گیا۔

ایف آئی اے کی حراستمیں لیے گئے دونوں افراد مشعل علی محمد اور محراب علی محمد جیکب آباد کے رہائشی ہیں،ایف آئی اے حکام کے مطابق انہوں نے یمن میں مقیم ایجنٹ عبدالرحمن سے رابطہ کیا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ایجنٹ نے مبینہ طور پر 6 ہزار ریال کے عوض ایمرجنسی پاسپورٹ فراہم کیا، مذکورہ سفری دستاویز بادی النظر میں جعلی معلوم ہوتی ہیں، دونوں افراد کو مزید قانونی کارروائی کیلئے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کردیا گیا ہے۔

 

کراچی : زیمبیا سے ڈی پورٹ ہونے والے 3 پاکستانی گرفتار

spot_imgspot_img