spot_img

ذات صلة

جمع

کبڈی کھلاڑی ماکھا جٹ کھیل کے دوران اچانک گر کر جاں بحق، ویڈیو

وہاڑی (07 ستمبر 2025): کبڈی کا کھلاڑی ماکھا جٹ کھیل کے دوران اچانک گر کر جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق وہاڑی کے نواحی گاؤں میں کبڈی کا کھلاڑی ماکھا جٹ میچ کے دوران جاں بحق ہو گیا، فلڈ لائٹ کبڈی ٹورنامنٹ جاری تھا کہ ماکھا اچانک زمین پر گر پڑا۔

ماکھا جٹ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جاں بر نہ ہو سکا، سامنے آنے والی فوٹیجز میں دیکھا گیا کہ بہ ظاہر ماکھا کو دل کا دورہ پڑا ہے، اور وہ کھیل کے دوران اچانک نڈھال ہو کر بیٹھ گیا۔

دیگر ساتھیوں کو انھیں سنبھالتے دیکھا جا سکتا ہے، اور وہ انھیں سہارا دے کر لے جانے لگے لیکن زبردست ہارٹ اٹیک کے باعث انھیں بچایا نہیں جا سکا۔

محمد حارث کو لانے کیلیے حسن نواز کو برباد کیا جارہا ہے، کامران اکمل

ادھر الہ آباد میں دوران ڈکیتی انٹرنیشنل کبڈی کھلاڑی ناصر پہلوان جاں بحق ہو گیا ہے، کبڈی کھلاڑیوں پر تھانہ الہ آباد کی حدود میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کی تھی، پولیس کا کہنا ہے کہ ناصر اللہ المعروف ناصر پہلوان گولی لگنے سے زخمی ہوئے تھے تاہم لاہور منتقلی کے دوران ناصر پہلوان دم توڑ گیا۔

ناصر پہلوان متعدد انٹرنیشنل کبڈی میچز کھیل چکا ہے، تھانہ الہ آباد پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

spot_imgspot_img