spot_img

ذات صلة

جمع

ڈی کاک کی سنچری، جنوبی افریقا نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں آؤٹ کلاس کردیا

فیصل آباد: کوئنٹن ڈی کاک کی سنچری کی بدولت جنوبی افریقا نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میچ میں باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

فیصل آباد میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 270 رنز کا ہدف 40.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اوپنر کوئنٹن ڈی کاک نے 119 گیندوں پر 123 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 8 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔

ٹونی ڈی زورزی 76 رنز بنا کر نمایاں رہے، پریٹورئیس 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، میتھیو بریٹز17 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف اور وسیم جونیئر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

 پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 269 رنز بنائے اور جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 270 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پاکستان نے آخری 10 اوورز میں 90 رنز بنائے، صائم ایوب، سلمان علی آغا اور محمد نواز نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

سلمان علی آغا نے 110 گیندوں پر 69 رنز بنائے، صائم ایوب 66 گیندوں پر 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد نواز نے 59 گیندوں پر 59 رنز کی اننگز کھیلی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

فہیم اشرف نے دو چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 18 گیندوں پر 28 رنز بنائے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے نندرے برگر نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نقبایو مزی پیٹر نے تین اور کوربن بوش نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کو 3 میچزکی سیریزمیں 0-1 کی برتری حاصل ہے، پاکستان نے سیریز کا پہلا ون ڈے 2 وکٹوں سے جیتا تھا۔

دوسرے ون ڈے کے ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

جنوبی افریقہ کے کپتان نے کہا کہ ہم بھی پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے، کوشش کریں گے پاکستان کوکم رنز پر روکیں۔

آئی سی سی کا پلیئرز آف دی منتھ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان، نعمان علی شامل

واضح رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی جبکہ سیریز کا تیسرا میچ 8 نومبر کو اقبال اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

spot_imgspot_img