spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

چیتے نے کینٹین میں دھاوا بول دیا، پھر کیا ہوا؟ خوفناک ویڈیو نے دل دہلا دیے

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں چیتے کی موجودگی نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا، چیتا شکار کی تلاش میں دوڑتا ہوا کینٹین میں چلا آیا۔

بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو کے نیلگری ضلع میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جب ایک چیتا اچانک ایک چائے کی کینٹین میں گھس آیا۔ یہ واقعہ اتنا غیر متوقع تھا کہ وہاں موجود ایک شخص خوف کے عالم میں سر پٹ دوڑتا ہوا کینٹین سے نکلا۔

واقعے کی ویڈیو چند ہی لمحوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چیتا بجلی کی رفتار سے کینٹین میں داخل ہوتا ہے، دراصل وہ ایک بلی کے شکار کیلیے اس کا پیچھا کر رہا تھا۔

لمحے بھر میں میزیں اور کرسیاں الٹ پلٹ جاتی ہیں، اور وہاں موجود ملازمین خوف کے مارے ادھر اُدھر دوڑنے لگتے ہیں۔

کینٹین میں موجود ایک شخص جو پرسکون انداز میں چائے کی چسکیاں لے رہا تھا، اچانک کرسی سے اچھل کر کھڑا ہوا اور جان بچانے کے لیے دوڑ لگا دی۔

چند سیکنڈ کے اندر ہی چیتا تیزی سے باہر نکل جاتا ہے، ویڈیو کے دوسرے منظر میں ایک بلی بھی اپنی جان بچانے کیلیے بھاگتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے اور اس کے پیچھے چیتا بھہ دوڑتاہوا نظر آرہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیتا غالباً کسی شکار کی تلاش میں انسانی آبادی میں آگیا تھا۔ واقعے کی اطلاع فوری طور پر تامل ناڈو کے محکمہ جنگلات کو دی گئی جس کے بعد علاقے کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے تاکہ کسی ناخوشگوار حادثے یا ممکنہ حملے سے محفوظ رہا جاسکے۔

حیدرآباد میں چیتے کی موجودگی سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

spot_imgspot_img