spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

امریکی ریاست میساچوسٹس میں ہائے وے پر طیارہ گرکر تباہ

امریکی ریاست میساچوسٹس میں مین ہائی وے پر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، راہ گیروں کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

میساچوسٹس پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیر کو علی الصبح میساچوسٹس میں ایک ہائی وے کے ساتھ ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس سے آس پاس کے علاقوں میں دھواں پھیل گیا جس کے بعد بڑی شاہراہ کو مجبوراً بند کرنا پڑا۔

یہ اب تک واضح نہیں ہوسکا آیا کہ ڈارٹ ماؤتھ، میساچوسٹس میں پیش آنے والے حادثے میں ہلاکتیں ہوئی ہیں یا لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: برازیل میں مسافر بردار طیارہ تباہ

گاڑیوں اور کاروں میں گزرنے والے لوگوں کی طرف سے لی گئی ویڈیوز میں، بکھرے اور بھڑکتے ہوئے ملبے کو دیکھا جاسکتا ہے، انٹراسٹیٹ 195 طیارے سے دھواں اٹھتا دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ طیارہ نیو بیڈفورڈ ریجنل ہوائی اڈے پر اترنے کی کوشش کر رہا تھا، تاہم حکام نے یہ بھی بتایا کہ ایسا نہیں لگتا کہ پائلٹ نے ہوائی اڈے کو فلائٹ پلان یا مسافروں کی تفصیلات فراہم کی تھیں۔

ریاستی محکمہ نقل و حمل کے مطابق، حکام نے حادثے کے قریب اطراف کی سڑکوں پر دونوں سمتوں میں جانے والی ٹریفک کو بند کر دیا ہے۔

پولینڈ میں ائیرشو کی تیاری کے دوران F-16 طیارہ تباہ، ویڈیو وائرل

spot_imgspot_img