spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

پی پی 98 : تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج آگئے

فیصل آباد: پی پی 98 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری اور غیرحتمی نتیجہ سامنے آگیا ہے، جس میں ن لیگ کے امیدوار نے آزاد امیدوار کو شکست دے دی۔

پی پی 98 کے تمام 171 پولنگ اسٹیشنز کے حوالے سے اے آر وائی نیوز کو موصول ہونے والے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے آزاد علی تبسم 44388 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی پی 98 کے حلقے میں آزاد امیدوار اجمل چیمہ 35246 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

خیال رہے کہ فارم 45 کے مطابق نتائج اے آر وائی نیوز کو موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں، 13 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد گنتی شروع کردی گئی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ضمنی الیکشن کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جسے مدنظر رکھتے ہوئے نتائج کو اپ ڈیٹ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب میں قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 7 خالی نشستوں پر گزشتہ روز اتوار کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے غیر حتمی نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اور صوبائی دونوں سطحوں پر مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو واضح برتری حاصل ہے جبکہ دوسرے نمبر پر ان کے مد مقابل آزاد امیدوار ہیں۔

spot_imgspot_img