spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

پی پی 115 : تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتائج سامنے آگئے

فیصل آباد : پی پی 115 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری اور غیرحتمی نتیجہ سامنے آگیا ہے، جس میں ن لیگ کے امیدوار نے مد مقابل آزاد امیدوار کو ہرا دیا۔

پی پی 115 کے تمام 159 پولنگ اسٹیشنز کے حوالے سے اے آر وائی نیوز کو موصول ہونے والے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے میاں طاہر پرویز 49046 ووٹوں کےساتھ کامیاب قرار پائے ہیں۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی پی 115 کے حلقے میں آزاد امیدوار محمد اصغر 1898 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

خیال رہے کہ فارم 45 کے مطابق نتائج اے آر وائی نیوز کو موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں، 13 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد گنتی شروع کردی گئی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ضمنی الیکشن کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جسے مدنظر رکھتے ہوئے نتائج کو اپ ڈیٹ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب میں قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 7 خالی نشستوں پر گزشتہ روز اتوار کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے غیر حتمی نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اور صوبائی دونوں سطحوں پر مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو واضح برتری حاصل ہے جبکہ دوسرے نمبر پر ان کے مد مقابل آزاد امیدوار ہیں۔

spot_imgspot_img