spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

پی پی 269 مظفرگڑھ کے تمام پولنگ اسٹیشنز کا غیرسرکاری نتیجہ

مظفرگڑھ (24 نومبر 2025): مظفرگڑھ پی پی 269 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا ہے، جس میں پی پی امیدوار نے میدان مار لیا۔

مظفرگڑھ پی پی 269 کے تمام 156 پولنگ اسٹیشنز کے حوالے سے اے آر وائی نیوز کو موصول ہونے والے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار علمدار قریشی 55868 ووٹ لے کر کامیاب  ہوگئے ہیں۔

پی پی 269 کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار سردار اقبال پتافی 46320 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

خیال رہے کہ فارم 45 کے مطابق نتائج اے آر وائی نیوز کو موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں، 13 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد گنتی شروع کردی گئی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ضمنی الیکشن کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جسے مدنظر رکھتے ہوئے نتائج کو اپ ڈیٹ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب میں قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 7 خالی نشستوں پر گزشتہ روز اتوار کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے غیر حتمی نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اور صوبائی دونوں سطحوں پر مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو واضح برتری حاصل ہے جبکہ دوسرے نمبر پر ان کے مد مقابل آزاد امیدوار ہیں۔

پی پی 98 : تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج آگئے

spot_imgspot_img