spot_img

ذات صلة

جمع

پیٹرول کی قیمت میں ڈیمڈ ڈیوٹی : عوام سے اربوں روپے فراڈ کا انکشاف

اسلام آباد : پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ڈیمڈ ڈیوٹی (Deemed Duty) شامل ہے جس کی مد میں اب تک آئل ریفائنریز کو اربوں روپے فراہم کیے جاچکے ہیں۔

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’خبر‘ میں میزبان محمد مالک نے (Deemed Duty) پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

انہوں نے بتایا کہ ڈیمڈ ڈیوٹی کا قانون سال 2000 میں 3 سال کیلیے آیا تھا اور کہا گیا تھا کہ یہ رقم آئل ریفائنریز کو دی جائے گی جس سے ریفائنریز کو اپپ گریڈ کیا جائے گا۔

محمد مالک نے بتایا کہ سال 2022 تک ہم ریفائنریز کو ڈیمڈ ڈیوٹی کی مد میں 3سو ارب روپیہ دے چکے ہیں اور یہ سلسلہ آج بھی قائم ہے لیکن آج تک یہ پیسہ اس کام پر خرچ کیا گیا۔

ڈیمڈ ڈیوٹی سے متعلق سوال کے جواب میں وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے بتایا کہ پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 7.5 روپے ڈیمڈ ڈیوٹی شامل ہے جو مقامی ریفائنریز کو نئی ٹیکنالوجی اور اپ گریڈیشن کے لیے دی جاتی ہے۔

یہ (Deemed Duty) فی لیٹر پیٹرول کی قیمت کا حصہ ہوتی ہے، جس کا مقصد ریفائنریز کو جدید بنانا ہے تاکہ وہ معیار کے مطابق ایندھن تیار کرسکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دور حکومت میں ایک اپ گریڈیشن پالیسی بنائی گئی جس میں ڈیوٹی ساڑھے سات سے بڑھا کر 10 روپے کردی گئی اور اس کو پیٹرول کی قیمت میں بھی شامل کیا گیا۔

علی پرویز ملک نے بتایا کہ اس مد میں وصول ہونے والی رقم کو ایک اسکرو اکاؤنٹ میں جمع کیا جائے گا جس سے ریفائنریز کو اپ گریڈ کیا جائے گا تاکہ فضا میں آلودگی کا خاتمہ کیا جاسکے۔

یاد رہے کہ ڈیمڈ ڈیوٹی عام طور پر مقامی ریفائنریز کو پیداوار بڑھانے کے لیے دی جانے والی ایک مراعاتی رقم ہوتی ہے جو پیٹرول اور ڈیزل کی حتمی قیمت میں شامل ہوتی ہے لیکن حالیہ 55 روپے کے اضافے میں اس کا براہِ راست ذکر نہیں کیا گیا ہے۔

’’پٹرول کی قیمت ایران اسرائیل جنگ کی وجہ سے نہیں بڑھی‘‘ تو پھر وجہ کیا؟ جانیے فرخ سلیم کی تحقیق

spot_imgspot_img